اوکاڑہ ‘نواحی علاقے میں مخالفین نے دشمنی پر فصلیں تباہ وبرباد کردیں

جمعہ 26 فروری 2016 18:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) اوکاڑہ کے نواح میں مخالفین نے دشمنی پر فصلیں تباہ وبرباد کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ایل پلاٹ لشاریاں کے رہائشی فلک شیر ولد سماں کے کھیت میں گندم کی فصل پر مخالفین محمد سرور ، محمد انور ، لیاقت اور محمد عباس نے زہریلی سپرے کرکے تباہ کردی جبکہ نواحی گاؤں 18 جی ڈی کی رہائشی منور پروین دختر سکندر علی کی مکئی کی فصل پر ملزمان محمد اقبال اور حاجی اعجاز نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ٹریکٹر چلاکے تہس نہس کردی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

متعلقہ عنوان :