سیاچن خالی کیاتو پاکستان قبضہ کرلے گا،اس سے جنگی صورتحال کا خطرہ ہوسکتا ہے، بھارت
سیاچن پر اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے،دنیا کے بلند ترین محاذ کو خالی کرنے کی صورت میں مزید جانیں جا سکتی ہیں،بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکرکا لوک سبھامیں خطاب
جمعہ 26 فروری 2016 18:30
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت سیاچن کو خالی نہیں کرے گا ،ایسی صورت میں پاکستان یہاں قبضہ کرلے گا اورمزید جانیں جائیں گی،ہم 1984کے (سیاچن تنازعہ )تجربے سے واقف ہیں، مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں سیاچن پراپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھامیں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع منوہر پریکر کا کہنا تھاکہ اگر ہم نے سیاچن کا مقام چھوڑا تو دشمن اس پر قبضہ کر لے گا اور جنگی نقطہ نظر سے اس اہم محاذ کو خالی کرنے کی صورت میں مزید جانیں جا سکتی ہیں۔
انھوں نے کہاکہ ہم 1984کے (سیاچن تنازعہ )تجربے سے واقف ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں اسکی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے میں مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن ہم اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھیں گے ۔یہ پوزیشن اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے ۔ منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ سیاچن میں 32 سال کے دوران915افراد ہلاک ہوئے۔ 3 فروری کو سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے10 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.