فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی وکالت فریب اور دھوکہ ہے
کشمیر سے متعلق بھارتی رکن پارلیمنٹ کا بیان حقیقت پر مبنی ہے ،حریت کانفرنس
جمعہ 26 فروری 2016 18:08
سرینگر ۔ 26 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے صاحب زادہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے خودمختاری اور مذاکرات کی وکالت کو فریب اور دھوکہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جب بھی نیشنل کانفرنس اقتدار سے محروم ہوتی ہے تو انہیں جموں وکشمیر کی خودمختاری اور بھارت کا دھوکہ یاد اور پاکستان پر پیار آنے لگتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جب یہ لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں تو نہ صرف خود مختاری کو بھلا کر اپنے بھارتی آقاؤں کی کی آنکھیں بند کرکے چاکری کرتے ہیں، بلکہ فاروق عبداللہ تو آزاد کشمیر پر حملہ کرنے اور اس کو بھارت کے ساتھ ملانے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی ووٹوں کے حصول کیلئے دھوکہ دہی کی یہ سیاست بہت پرانی ہو چکی ہے اور اسے چند کارکنوں کے سوا کوئی بھی قبول کرنے پر تیار نہیں۔
انہوں نے فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی خودمختاری کے حوالے سے اگر وہ ذرّہ برابر بھی سنجیدہ ہوتے تو ایسا کب کا ہوچکا ہوتا۔ترجمان نے کہاکہ ایک وقت میں نیشنل کانفرنس کو نام نہاد اسمبلی میں دوتہائی اکثریت بھی حاصل تھی اور وہ ایک بل کے ذریعے اٹانومی بحال کراسکتے تھے، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا، کیونکہ ان کا پہلا اور آخری ہدف صرف اقتدار کا حصول ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی رسک لینے پر تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کا ایمان دھوپ چھاوٴں کی طرح ہے اور یہ کبھی بھی ایک ڈگر پر نہیں رہتے ہیں۔ حریت ترجمان نے آندھرا پردیش سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ورا پرساد راوٴ کے پارلیمنٹ میں کشمیر سے متعلق بیان کو حقیقت کا برملا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور دوسری یونیورسٹیوں کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں اٹھ رہی آوازیں اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی عوام اب آہستہ آہستہ ”کشمیر کی حقیقت “ کو سمجھ رہے ہیں اور انہیں اپنے ملک کے حکمرانوں کی کشمیر پالیسی کے ساتھ اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے اسے ایک خوش آئند پیش رفت قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نئی جلا ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.