وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات،امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،ملاقات میں دہشگردی ،انتہاپسندی ،اور فرقہ واریت کے خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیاگیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 18:03

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کووفاق کی طرف سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرداخلہ نے ملک میں دہشگردی ،انتہاپسندی ،اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے عزم کا اظہار بھی کیا۔