مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب شہر کی سب سے بڑی ”دیوار مہربانی “بن گئی،دیوار مہربانی پرمخیر حضرات نے 500سے زائد کپڑوں کے جوڑے رکھ دیئے، نجی کمپنیوں نے مستحق افراد کیلئے اسٹال بھی لگا ئے ہوئے ہیں،دیوار مہربانی سے مستحق افراداپنی ضرورت کے کپڑے اٹھا کر لے جارہے ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 18:03

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء)صوبائی دارلحکومت میں مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب شہر کی سب سے بڑی دیوار مہربانی بن گئی ہے،جہاں پر مخیر حضرات کی طرف سے 500سے زائد کپڑوں کے جوڑے رکھ دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مستحق افراد کی ضروریات کے پیش نظردیوار مہربانی ایم ڈبلیو ایم نوجوانوں کی طرف سے قائم کی گئی ہے۔دیوار مہربانی میلے میں نجی کمپنیوں نے مستحق افراد کیلئے اسٹال بھی لگا ئے ہوئے ہیں۔دیوار مہربانی سے مستحق افراداپنی ضرورت کے تحت کپڑے اٹھا کر لے جارہے ہیں۔یاد رہے مستحق افراد کیلئے اس سے قبل دیوار مہربانی فردوس مارکیٹ کے قریب بھی قائم کی گئی تھی۔