لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر اور ایم کیو ایم کے دفتر سے ضبط کی گئی رقم سے متعلق سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 17:39

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے دفتر سے ضبط کی گئی رقم سے متعلق عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت مغربی لندن کی مجسٹریٹ عدالت میں ہوئی۔ عدالت میں سرفراز مرچنٹ اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پولیس نے بیان دیا کہ ضبط کی گئی رقم کا تعلق بھی تحقیقات سے ہے، تاہم منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ عدالت میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین ، طارق میر ،سرفراز احمد اور افتخار قریشی کے وکلا بھی پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی یہ اوپن کورٹ میں پہلی سماعت ہے۔