لاڑکانہ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے مردم شماری کے متعلق آگاہی ریلی نکالی گئی

جمعہ 26 فروری 2016 17:27

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) لاڑکانہ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے مردم شماری کے متعلق آگاہی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں ایس ٹی پی رہنماؤں گلزار سومرو، الہورایو عمرانی، محمد صادق لاشاری اور دیگر نے کہا کہ آدمشماری سندھیوں کے لیے زندگی اور موت کی طرح ہے جبکہ آدمشماری ملک کے لیے انتہائی لازمی ہے جس میں شفافیت انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آدمشماری کے مرحلے کے لیے حکمرانوں کا رویہ غیر سنجیدہ ہے جنہوں نے اس وقت تک کوئی واضع پالیسی اور وقت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غیر ملکیوں اور دیگر صوبوں سے آنے والوں کو علیحدہ کرکے ان کی گنتی کے متعلق فارم میں علیحدہ خانہ بنایا جائے اور مرحلے کو کامیاب بناکر حقیقی اعداد و شمار ظاہر کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :