لاڑکانہ : درزی کی دکان کو مبینہ طور ملزمان نے آگ لگادی ،کپڑے ،سلائی مشین اور دیگر سامان جل کر خاکستر

جمعہ 26 فروری 2016 17:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) لاڑکانہ میں درزی کی دکان کو مبینہ طور ملزمان نے آگ لگائی، کپڑوں کے جوڑے، سلائی مشینیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے مراد واہن میں واقع سرفراز علی پنہور کی درزی کے دوکان کو رات دیر گئے مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان نے آگ لگادی جس کے باعث دوکان میں موجود 115 کپڑوں کے جوڑے، تین سلائی مشینیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے متعلق متاثر درزی سرفراز علی پنہور نے بتایا کہ رات کے وقت میں نے دوکان بند کی اور دوکان کی بجلی مکمل طور بند تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دوکان کو نامعلوم ملزمان نے آگ لگادی ہے جس کے باعث دوکان میں موجود 115 کپڑوں کے جوڑے، 3 سلائی مشین اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے متعلق مراد واہن پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے لیکن پولیس نے تاحال آگ لگانے والے ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ہے۔ متاثرہ درزی نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ دوکان کو آگ لگانے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :