Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت 30ہزارسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کررہی ہے ‘پنجاب حکومت شعبہ تعلیم کے فنڈ اونج لائن ٹرین پراجیکٹ پر خر چ کررہی ہے‘خیبرپختونخوا حکومت تعمیر سکول پروگرام کے ذریعہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کررہی ہے

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

جمعہ 26 فروری 2016 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواہ حکومت تیس ہزارسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کررہی ہے جبکہ پنجاب حکومت شعبہ تعلیم کے فنڈ اونج لائن ٹرین پراجیکٹ پر خر چ کررہی ہے ،خیبرپختون خواہ حکومت تعمیر سکول پروگرام کے ذریعہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کررہی ہے اور پنجاب میں سکولوں کی تباہی کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے پنجاب حکومت شعبہ تعلیم میں اصلاحات لانے کا روز اعلان کرتی ہے مگر عملی طو رپر اس کی کارکردگی صفر ہے ،خیبرپختون خواہ حکومت نے سکولوں میں بہتری لانے کے لئے دس ارب روپے جاری بھی کردئیے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کے اربوں روپے پہلے میٹرو بس سروس پر لگائے اور اب اورنج لائن ٹرین پر خرچ کررہی ہے ،اسی طرح پنجاب میں شعبہ صحت کے فنڈزبھی دوسرے منصوبوں پر لگا دئیے گئے ہیں ،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے معمولی قیمت کی دوائی بھی دستیاب نہیں ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات