ملک میں آبی ذخائر کو محفوظ بنانے اور نئے ڈیم تعمیر کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے‘کالا باغ سمیت دیگر ڈیموں کی فوری تعمیر انتہائی ضروری ہے ،جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کر کے ملک کو مستقبل میں محفوظ بنایا جائے

تعمیر وطن گروپ کے سربراہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود احمد کی بات چیت

جمعہ 26 فروری 2016 17:18

فیروزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) تعمیر وطن گروپ کے سربراہ اور سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں آبی ذخائر کو محفوظ بنانے اور نئے ڈیم تعمیر کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ،کالا باغ سمیت دیگر ڈیموں کی فوری تعمیر انتہائی ضروری ہے ،جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کر کے ملک کو مستقبل میں محفوظ بنایا جائے ،ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر میں کوئی سستی کئے بغیر کام کا جلد آغاز کیا جائے ،اور کالاباغ ڈیم کی تعمیر میں تمام رکاٹوں کو فوری طور پر دور کر کے اس پر کام شروع کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں آبی ذخائر کو محفوظ بنانے کے لئے کاوسائل اس طرف موڑا جائے ،اور مستقبل میں ملک کو بنجر بنانے کے لئے بین الاقوامی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارئے دریاوں کے رخ موڑ کر اور بڑئے بڑئے ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی جو سازش تیار کی ہے ہمیں اس کا مکمل اور بھر پور مقابلہ کرنا ہے ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اوربھارت ہمارئے وسا ئل بر قبضہ کر کے ہمیں کمزورکرنا چاہتا ہے ،اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کی سازشوں کا توڑ کر کے اپنے ذخائر کو محفوظ بنایا جائے۔