Live Updates

قومی احتساب بیورو کا شہباز شریف ‘رفیق رجوانہ ، رانا ثناء اﷲ اور رانا مشہور سمیت پچاس سے زائد ’پچاس لیگی چوروں‘ کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید ہے

تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنماؤں ڈاکٹر اسد معظم ‘رانا عارف ‘عامر ملک ‘سلمان طاہر شاہ کا مشترکہ بیان

جمعہ 26 فروری 2016 17:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر ڈاکٹر اسد معظم سابق ایم پی اے رہنما پی ٹی آئی رانا محمد عارف خاں ، محمد عامر ملک، صوبائی رہنما سلمان طاہر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ، گورنر رفیق رجوانہ ، رانا ثناء اﷲ اور رانا مشہور سمیت پچاس سے زائد ’پچاس لیگی چوروں‘ کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید ہے۔

ارنج ٹرین ، میٹرو بس اور لیپ ٹاپ سکیموں کا آڈٹ غیر جانبدار فرموں سے کروا کر کرپشن کنگز کو بے نقاب کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب میں مکمل ہونے والے پراجیکٹس کی تعمیری لاگت خیبر پختونخواہ کے اسی طرح کے پراجیکٹس سے ساٹھ گنا زیادہ ہونے کی وجہ بھی نیب دریافت کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کرپشن کے شیروں کی دم پر نیب کا پاؤں آنے سے ہی یہ تڑپ اٹھا ہے ابھی تو نیب نے اس شیر کا شکار کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن کی اپنی حکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے لیگی سینئر لیڈر شپ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ کرپشن کے حمام میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں ننگی ہیں۔ اگر کسی دوسری سیاسی جماعت کے دور حکومت میں نیب یہ تحقیقات کرتی تو ن لیگ کہتی کہ یہ سیاسی انتقام ہے مگر اب تو ایسا بھی نہیں کہا جاسکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات