اسپیکر نے بھرپور تیاری کیساتھ جوابات دینے پر صوبائی وزیر انرجی کو شاباش دی

جمعہ 26 فروری 2016 17:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء)صوبائی وزیر انرجی چوہدری شیر علی نے تمام اراکین کے سوالات کے بھرپور تیاری کیساتھ جوابات دئیے جس پر انہیں ایوان سے داد ملتی رہی ۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کا اختتام ہونے پر اسپیکررانا محمد اقبال نے چوہدری شیر علی کو خصوصی طور پر شاباش دی جس پر انہوں نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔