شادی کی تقریب کے دوران لاپتا ہونیوالا دلہا بہالپور سے مل گیا، نامعلوم افراد نے اغواء کر کے چنی گوٹھ چھوڑ دیا تھا ۔دلہا کا پولیس کو بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 16:46

ملتان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) شادی کی تقریب کے دوران لاپتا ہونیوالا دلہا بہالپور سے مل گیا،دلہا بھائیوں کے ہمراہ ملتان پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاپتا ہونیوالے دلہا نے بتایا کہ انہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر کے چنی گوٹھ چھوڑ دیا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز شادی کی تقریب سے پُراسرار طورپر لاپتا ہونیوالا دلہا بہالپور سے مل گیا ہے جس کو دلہا کے بھائیوں کے ساتھ ملتان بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :