خیبرپختونخواہ میں مارچ تک 26ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائینگے،جون میں اڑھائی ہزار سکولوں میں پلے ایریاز بنا دیئے جائیں گے، فرینچر کی مد میں 2ارب 13کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے، اساتذہ کی بھرتی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ عاطف خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 16:46

خیبرپختونخواہ میں مارچ تک 26ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائینگے،جون میں اڑھائی ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء)وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ عاطف خان نے کہاہے کہ صوبے میں مارچ تک 26ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائینگے،تمام اساتذہ کی بھرتی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت سکولوں میں فرینچر کی مد میں 2ارب 13کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ جسمانی نشرونما کے پیش نظر جون تک خیبرپختونخواہ کے اڑھائی ہزار سکولوں میں پلے ایریاز بنا دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت خیبر پی کے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جس کے باعث بنیادی سہولتوں سے محروم سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔