پشاور‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار دہشت گرد کو 21 سال قید کی سزا سنا دی

جمعہ 26 فروری 2016 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء)انسداد دہشت گردی عدالت نے پشاور سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کو 21 سال قید کی سزا سنا دی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق یونس نامی دہشت گردکو گذشتہ برس 15 اکتوبر کو پشاور سے گرفتارکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔جس کے بعد دہشت گرد یونس کو انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر یونس نامی دہشت گرد کو 21 سال قید کی سزاسنائی۔ سی ٹی ڈی نے بتایا دہشت گرد یونس کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے۔