وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 26 فروری 2016 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے آئی جی سندھ کو پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔