سال قبل نواز شریف جیسا وزیراعظم ملتا تو دکھ پیدا نہ ہوتے، نہال ہاشمی

جمعہ 26 فروری 2016 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے نواز شریف جیسا وزیراعظم ملتا تو دکھ پیدا نہ ہوتے، قائد اعظم محمد علی جناح کی آج روح خوش ہے، ان کا سپاہی کراچی میں ترقی کی لہر لایا ہے۔وہ جمعہ کوکراچی میں گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی آج روح خوش ہے، ان کا سپاہی کراچی میں ترقی کی لہر لایا ہے، ایک سال پہلے نواز شریف جیسا وزیراعظم ملتا تو دکھ پیدا نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے آنے سے پہلے کراچی میں امن و امان کی صورتحال مخدوش تھی، وزیراعظم نے ملک میں پائیدار ترقی کیلئے موٹرویز کا جال بچھایا اور آج وزیراعظم نے کراچی کو ترقی کے سفر میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کراچی کی ہر تقریب میں شریک ہوں، کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر یہاں کی مائیں وزیراعظم کو دعائیں دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :