طارق فاطمی سے آسٹریلوی سکالر کی ملاقات، خطے کی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال

جمعہ 26 فروری 2016 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے معروف آسٹریلوی سکالر ڈاکٹر کرسٹوفر سنیڈن نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو معروف آسٹریلوی سکالر ڈاکٹر کرسٹوفر سنیڈن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے خطے کے ممالک کے درمیان گہرے روابط کے وژن کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ طارق فاطمی نے وزیراعظم نواز شریف کے پر امن ہمسائیگی کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران معروف آسٹریلوی سکالر ڈاکٹر کرسٹوفر سنیڈن نے خطے کے امن و استحکام کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستانی ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔