گرین لائن منصوبہ،وزیرا عظم 30سالہ پرانے منصوبے کو نیا لباس پہنا کر عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 26 فروری 2016 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 30سالہ پرانے منصوبے کو نیا لباس پہنا کر عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ گرین لائن میں منصوبے کی لمبائی کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے موقف میں تضاد ہے اس سے منصوبے کے مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے حکومت نے راولپنڈی اور لاہور میں میٹرو بس اورنج لائن منصوبوں کی بنیادوں میں شہریوں اور مزدوروں کا خون شامل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں جمعہ کے روز تحریک انصاف کی طرف سے کراچی میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے ردعمل میں کہی گئی تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کراچی کی عوام کے لئے صحت اور تعلیم پر ایک پائی خرچ کرنے کو تیار نہیں کراچی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ آج بھی صاف پانی سے محروم ہے جبکہ عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں کراچی میں شہری اپنے گھروں کے سامنے سے کچرے کے ڈھیر اٹھا کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پھینکنے پر مجبور ہیں تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نواز پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ تینوں پارٹیاں تیس سال سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو نظر انداز کرنے کی ذمہ دار ہیں