تاجروں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرینگے، چودھری محمود احمد

تاجر ہمارے دست و بازو ہیں، حقوق ،شہری مسائل پر کوئی مک مکا نہیں کرینگے، انجمن تاجراں اتحاد گروپ میرپور

جمعہ 26 فروری 2016 14:37

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء)تاجروں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرینگے ۔تاجر ہمارے دست و بازو ہیں ۔انکے حقوق اور شہری مسائل پر کوئی مک مکا نہیں کرینگے ۔کچھ لوگ نام نہاد قیادت کا لبادہ اوڑھ کر ڈگڈگی بجا رہے ہیں۔لیکن اگر شفاف انتخابات ہوئے تو انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چودھری محمود احمد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاجر ہمارے کردار سے واقف ہیں ہم نے نام نہاد لیڈروں کے ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے تاجر اتحاد گروپ قائم کیا تھا ۔

آج شہر میں تاجر اتحاد گروپ ایک موثر طاقت بن چکا ہے ۔ تاجروں کو متحد کرنے کیلئے انتخابات بہت ضروری ہیں۔ تا کہ تاجروں کی قیادت ووٹ کے ذریعے سامنے آسکے ۔اور شہریوں کے مسائل حل ہوں ۔ تاجر اگر متحد ہوں اور شہر میں ایک تنظیم ہو تو ایک طاقت بن کر تمام مسائل حل کروا سکتے ہیں۔ لیکن ہمارے کچھ دوست نہیں چاہتے کہ تاجر متحد ہوں لیکن ہم نے یہ بیڑا ْٹھا رکھا ہے اور بہت جلد تمام تاجروں کو متحد کر کے مرکزی انتخابات کروا جائینگے ۔ ہمارا نعرہ ون ووٹ ون شاپ ہے اور تمام تاجروں کے مسائل حل کروانا ہے۔