چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے لاہور ہائیکورٹ بار کے نئے تعمیر شدہ ”جمہوریت ہال “ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 26 فروری 2016 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے تعمیر شدہ ”جمہوریت ہال “ کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس اعجاز الاحسن کا لاہور ہائیکورٹ بار پہنچنے پر صدر ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر بار کے وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے نئے تعمیر شدہ کانفرنس روم ”جمہوریت ہال “ کا افتتاح کرنے کے بعد بار کے نئے تعمیر شدہ بلاک کے علاوہ لائبریری کا بھی دورہ کیا اور ہائیکورٹ بار میں نئے تعمیر کئے گئے ہال اور لائبریری کی توسیع اور دیگر تعمیراتی کاموں کو سہراہا۔