ائیرپورٹ پر ذاتی طیارے استعمال کرنیوالے مالکان اور عملے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قراردیدی گئی

اے ایس یف کی کلیئرنس کے بغیر ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی، پہلے صرف حج ٹرمینل سے داخل ہونے پر معمول کی تلاشی لی جاتی تھی ‘ ذرائع

جمعہ 26 فروری 2016 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے ائیرپورٹ پر ذاتی طیارے استعمال کرنیوالے مالکان اور عملے کے لئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قراردیدی، اے ایس یف کی کلیئرنس کے بغیر ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر ذاتی طیارہ استعمال کرنے والے مالکان اور عملے کے لئے اے ایس ایف سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنا لازمی قرار دیاگیا ہے اور اس حوالے سے اے ایس ایف نے تمام پرائیوٹ ائیر کرافٹ کو خطوط کے ذریعے آگاہ کردیا۔

اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ جہاز اڑانے سے پہلے اے ایس ایف سے کلیئرنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل صرف حج ٹرمینل سے داخل ہونے پر معمول کی تلاشی لی جاتی تھی لیکن اب اے ایس یف کی کلیئرنس کے بغیر ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :