والدین سے ملاقات کے لیے جانے والے دو بھائی سڑک حادثے میں‌ جاں بحق، اہل خانہ صدمے سے دو چار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 14:26

دوحہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء): ممبئی اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے والے دو بھائی اپنے والدین سے ملاقات کے لیے قطر گئے تو وہاں ایک بھیانک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بھائی رات کے وقت گھر کے قریب ہپی مارکیٹ سے کھانا لینے گئے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بھائیوں کی موت اس وقت واقعہ ہوئی جب العین خالد ایریا میں ان کی گاڑی بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔

جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

دونوں میں سے چھوٹا بھائی ممبئی میں زیر تعلیم تھا اور کچھ دن ہی قبل ہی اپنی والدہ کے ہمراہ قطر آیا تھا۔ جبکہ بڑے بھائی کو ایک امریکن کمپنی میں ملازمت ملنے پر آئندہ ماہ امریکہ کا سفر کرنا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہل خانہ نے گھر کا افتتاح اور بڑے بیٹے کی شادی کی دو تقاریب بیک وقت کرنے کا ارادہ کر رکھا تھا۔ تاہم اس حادثے نے جاں بحق نوجوانوں کے اہل خانہ کو بے حد صدمہ پہنچایا ہے۔ اہل خانہ کے ذرائع نے بتایا کہ خاندان کے لیے بنایا جانے والا نئے گھر کی تعمیر مکمل ہونے کو ہی تھی جبکہ اس نئے گھر کا ڈیزائن بھی جاں بحق ہونےوالے دونوں بھائیوں کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔