آزادکشمیر کے شہریوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے (ن)لیگ کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کا اجراء عوام دوستی کا مظہر ہے ،بیرسٹر افتخار علی گیلانی

جمعہ 26 فروری 2016 14:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے شہریوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کا اجراء عوام دوستی کا مظہر ہے مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ترقی یافتہ ریاستوں کی طرح آزادکشمیر کی خوشحالی مسلم لیگ ن کے منشور میں شامل ہے عام آدمی کا میعار زندگی بلند کر کے معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی آزاد خطہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ن لیگ نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے گی مظفرآباد کے غریب گھرانوں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کرکے صحت کے انتہائی اہم مسئلہ پر توجہ دی گئی ہے اسلام آباد کے بعد سب سے پہلے مظفرآباد کے عوام کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کر کے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنی محبت کا اظہار کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اور نواحی علاقوں کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں بدقسمتی سے کوئی بھی حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے ملک کے غریب ، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کا میعار زندگی بلند کرنے پر توجہ دی ہے جس علاج کیلئے غریب عوام سسک سسک کر جان سے ہاتھ دھو جاتے تھے اور انتہائی مہنگا علاج نہ کرواسکتے تھے اب ہیلتھ کارڈ کی بدولت لاکھوں افراد علاج کی بہترین سہولیات سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کوئی توجہ نہیں دی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں آج بھی مریضوں کو ادویات اور مناسب سہولیات دستیاب نہیں ہیں ان حالات میں ہیلتھ کارڈ کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے وفاقی حکومت کی جانب سے آزادکشمیر اور بالخصوص مظفرآبا دکے عوام کو ہیلتھ کارڈ کی صورت میں جو تحفہ وفاقی حکومت نے دیا ہے اس پر وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں میڈیکل کالج کیلئے دو بسوں او ر دس کروڑ روپے کا اعلان کر کے وزیراعظم نے کشادہ دلی کا ثبوت دیا۔