وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ وہ کھانا وقت پر کھائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو مشورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) :صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب کو ہدف تنقید بنانا اپوزیشن لیڈر کو زیب نہیں دیتا یہ بات ان کے شایان شان نہیں ہے۔ اگر اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں کہ کہیں انتہا پسندی ہے تو وہاں کام کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو کسی جگہ کارروائی سے نہیں روکا گیا۔ نیب ایکٹ میں بھی ابھی ترمیم نہیں کی جا رہی۔پنجاب میں دہشت گردوں کی کوئی نرسری نہیں ہے، نہ ہی پنجاب میں کوئی نو گو ایریا موجود ہے۔ رانا ثنا اللہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ وہ کھانا وقت پر کھائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔