ہائیکورٹ نے بچے ماں سے لیکر باپ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 26 فروری 2016 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے بچے ماں سے لیکر باپ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔نشتر کالونی لاہور کے رہائشی ارشاد نے اپنے 4 بچوں کی حوالگی کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

(جاری ہے)

بچوں کی والدہ نوربی بی کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاکہ ارشادنے دوسری شادی کرلی ہے اور 2سال سے وہ ہی بچوں کی پرورش کررہی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بچے ماں سے لیکر باپ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔