پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان نے میاں چنوں کے رہن سہن پر گانا بنا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 13:53

پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان نے میاں چنوں کے رہن سہن پر گانا بنا کر ..

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) : پاکستان کی تحصیل میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی تنویر اللہ فارسی ، پنجابی، انگریزی اور اردو زبان میں گانے گا کر پہلے ہی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تنویر اللہ کو ’تاز‘ کے نام سے جانا ہے ، تنویر اللہ اب تک متعدد گانے گا کر اپنے گائیکی کے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک اور گانا گایاجس میں انہوں نے پاکستانی ثقافت کو نمایاں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تنویر اللہ کے اس گانے نے کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ تنویر اللہ نے بتایا کہ دس سال کی عمر ہی سے انہیں گائیکی سے خاصا لگاﺅ تھا۔ تنویر اللہ کو پاکستانی ثقافت نمایاں کرنے پر پاکستان سمیت دیگر مختلف ممالک میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔تنویر اللہ کا کہنا ہے کہ میرے ذہن میں یہ آئیڈیا کافی عرصہ سے موجود تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتا گیا اور میں نے دل میں ٹھان لی کہ ہمیں یہ کرناہے۔ میاں چنوں کے رہن سہن پر بنایا گیا گانا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :