وزیراعظم نے گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ کے ہمراہ گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

جمعہ 26 فروری 2016 13:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور یہ منصوبہ 16ارب کی لاگت سے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے گرین لائن بس منصوبے کی لمبائی 22کلو میٹر ہو گی جس میں 11کلو میٹر پر مشتمل اور ہیڈ بریج ہوں گے جبکہ ہر 800 میٹر کے فاصلے پر سٹاپ بنائے جائیں گے اور اس بس پر پر روزانہ تین لاکھ شہری سفر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :