کراچی،وزیراعلی ہاؤس کے سامنے کچراپھیلانے کے الزام میں گرفتار عالمگیرخان کی ضمانت منظور

جمعہ 26 فروری 2016 13:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) عدالت نے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے کچراپھیلانے کے الزام میں گرفتار عالمگیرخان اوراس کے ڈرائیورکی ضمانت منظورکرلی تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی عدالت نے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے کچراپھیلانے کے الزام میں گرفتار فکس اٹ تنظیم کے چیئرمین عالمگیرخان اورٹریکٹرڈرائیورسیف اللہ کی 55ہزاروپے کی ضمانت منظورکرلی ہے ملزمان کوگزشتہ روزٹریکٹرمیں کچرابھرکروزیراعلی ہاؤس کے سامنے پھنکنے کے الزام میں گرفتار کرکے سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :