اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے‘3 افراد جاں بحق 15زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 12:24

اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے‘3 افراد جاں ..

اوکاڑہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق 15زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شدید دھند کے باعث اوکاڑہ ملٹری فارم ہیڈ کوارٹر کے قریب لاہور سے ساہیوال جانے والی وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ، تیز رفتاری کے باعث وین ، ٹریلر کے پیچھے جا ٹکرائی اور پیچھے سے آنے والی بس نے بھی وین کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15 کے قریب زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :