نیب نے کرپشن مقدمات میں وزیراعظم نوازشریف کے بہنوئی اور وزیرمملکت

عابد شیر علی کے والدچودھری شیرعلی کی رہائی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 12:24

نیب نے کرپشن مقدمات میں وزیراعظم نوازشریف کے بہنوئی اور وزیرمملکت

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) نیب نے کرپشن مقدمات میں وزیراعظم نوازشریف کے بہنوئی اور وزیرمملکت عابد شیر علی کے والدچودھری شیرعلی کی رہائی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شیرعلی نے میئر اور ایم این اے فیصل آباد کی حیثیت سے کرپشن کی اور اختیارات کا غلط استعمال کرکے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور فروخت کی۔

چودھری شیرعلی نے اپنے اختیار سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ، ٹرائل کورٹ نے چوہدری شیرعلی کو 10 سال سزا اور دو کروڑ روپے جرمانہ کیا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے شواہد نظرانداز کرتے ہوئے چودھری شیرعلی کی رہائی کا حکم دیا ، ہائیکورٹ نے رہائی کا فیصلہ عجلت میں کیا ، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال کیا جائے۔