ملتان: شادی کی تقریب کے بعد دولہا اغوا ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعہ 26 فروری 2016 12:13

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) ملتان میں شادی کی تقریب کے بعددولہااغوا ہوگیا، جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرد ی ہے۔پولیس کیمطابق شاہ رکن عالم کا رہائشی عامر جمعرات کی رات وہاڑی سے بارات واپس لے کر آیاتھا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کاکہناہے کہ دولہا تقریب کے بعد گھر سے موٹرسائیکل پر سامان لینے گیاتھا۔ کافی دیر تک واپس گھر نہ آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، تو پتہ چلا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے دلہا عامر کو اغوا کرلیا ہے۔پولیس کاکہناہیکہ عامر کے موبائل فون کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مغوی دولہا کو جلد بازیاب کرالیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :