چوہدری شیر علی کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعہ 26 فروری 2016 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، نیب نے سپریم کورٹ میں چوہدری شیر علی کی مبینہ بدعنوانیوں کیخلاف رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری شیر علی نے فیصل آباد کے میئر اور ایم این اے ہونے کے ناطے کروڑوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے انہیں دس سال سزا اور دو کروڑ روپے جرمانہ کیا تھا جس پر اس نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور لاہور ہائی کورٹ نے شوائد کو نظر انداز کرتے ہوئے چوہدری شیر علی کی رہائی کا حکم سنا دیا لاہور ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ نو دسمبر دو ہزار پندرہ کو جاری کیا اتنے سارے کرپشن کے ثبوت ہونے کے باوجود ملزم کو رہا کیا جانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے عدالت ان بدعنوانی کے ثبوتوں کا جائزہ لے اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال کیاجائے ۔ درخواست میں چوہدری شیر علی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :