پشاور،یکہ توت میں سرچ آپریشن، 50 مشتبہ افرادزیرحراست

جمعہ 26 فروری 2016 11:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن یکہ توت اورملحقہ علاقوں میں کیاگیا جس دوران لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کی مدد سے 560 گھروں کو چیک کیاگیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 5 پستولیں ، 1 کلاشنکوف اورسینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افراد کوتھانہ آغہ میرجانی منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :