ملتان پولیس کی کارروائی ، دہشت گرد گرفتار، دستی بم برآمد

جمعہ 26 فروری 2016 11:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے دو دستی بم بر آمد کر لئے۔

(جاری ہے)

پیراں غائب روڈ پر خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔ دہشتگرد کے قبضے سے دو دستی بم بر آمد کر لئے گئے ۔ واقع کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بر آمد کئے گئے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑے گئے دہشت گرد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :