جنوبی فرانس میں ماہرین آثار قدیمہ نے مبینہ طور پر یورپ کی سب سے قدیم مسلم قبریں دریافت کر لیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 11:21

جنوبی فرانس میں ماہرین آثار قدیمہ نے مبینہ طور پر یورپ کی سب سے قدیم ..

پیرس(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) جنوبی فرانس میں ماہرین آثار قدیمہ نے مبینہ طور پر یورپ کی سب سے قدیم مسلم قبریں دریافت کر لیں۔جرنل پلوس ون کے ایک مطالعے کے مطابق یہ قبریں فرانسیسی علاقے نمس میں پائی گئیں جن کا رخ مکہ کی جانب تھا۔ قبروں کے جنیاتی تجزیے کے بعد انکشاف ہوا کہ ان افراد کا تعلق شمالی افریقہ سے تھا۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ ہڈیوں پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد ساتویں سے نویں صدی میں اس علاقے میں موجود تھے۔یہ وہی وقت تھا جب مسلمان یورپ کے کئی علاقوں پر فتوحات حاصل کرکے اپنی حکمرانی قائم کرچکے تھے۔مطالعے کے سربراہ فرانسیسی ماہر بشریات یویز گلیزے نے بتایا ہم جانتے تھے کہ مسلم آٹھویں صدی میں فرانس آئے تھے لیکن اب تک ہمارے پاس اس حوالے سے مادی شواہد موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

'یہ قبریں پہلی مرتبہ 2006 میں اس وقت دریافت کی گئیں جب وہاں زیرزمین پارکنگ گیراج کا کام جاری تھا۔قبروں میں موجود ہڈیوں کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ مرنے والے ایک شخص کی عمر 20، دوسرے کی 30 کے لگ بھگ ہو گئی جبکہ تیسرا شخص 50 سال سے زائد عمر کا تھا۔مطالعے میں بتایا گیا کہ یہ تمام افراد کسی لڑائی میں ہلاک نہیں ہوئے تھے کیوں کہ ان کی ہڈیوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :