کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کے لیے بھارت کا اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 11:19

کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کے لیے بھارت کا اقوام ..

نئی دہلی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کے لیے بھارت اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے جارہا ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق بھارت گذشتہ کئی برس سے اس حوالے سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ ہم مسعود اظہر کا نام پابندی کی فہرست میں شامل کروانے کے لیے 1267 پابندی کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔

یہ خلاف معمول بات ہے کہ ایک تنظیم کا نام تو فہرست میں موجود ہے، لیکن اس کے رہنما کا نام اس میں شامل نہیں ہے۔وکاس سوارپ ںے مزید بتایا کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایسے 11 دہشت گردوں کی فہرست بھی فراہم کی ہے جو القاعدہ، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں اور ہندوستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 18 فروری کو 'ہندوستان میں دہشت گردی سے منسلک' 11 افراد اور تنظیموں کی فہرست 2253/1989/1267 داعش اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی کو پیش کی گئی۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے 2001 میں جیش محمد پر پابندی عائد کی تھی لیکن ہندوستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے بعد مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کروانے کی کوشش ا±س وقت کامیاب نہ ہوسکیں جب چین نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔