ایشیاکپ ٹی ٹونٹی ،سری لنکانے عرب امارات کو14رنزسے شکست دیدی

جمعرات 25 فروری 2016 23:02

ایشیاکپ ٹی ٹونٹی ،سری لنکانے عرب امارات کو14رنزسے شکست دیدی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) ایشیاکپ ٹی ٹونٹی ،سری لنکانے عرب امارات کو14رنزسے شکست دیدی ،چندی مل نے 50رنز،ملنگانے 4وکٹیں لیں،ایشیاکپ ٹی ٹونٹی کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا،سری لنکانے جب بیٹنگ کاآغازمحتاط اندازمیں کیا68رنزپرسری لنکاکی پہلی وکٹ گری جب دلشان 27رنزبناکرامجدجاویدکی بال پرآؤٹ ہوئے ،79پرسری لنکاکی دوسری وکٹ گرگئی،سری وددھناصرف6رنزبناکرامجدجاویدکاشکاربنے ،جس کے بعدکوئی بھی سری لنکن کھلاڑی جم کرنہ کھیل سکا،سری لنکاکی ٹیم نے مقررہ20اوورزمیں8وکٹوں کے نقصان پر129رنزبنائے ،چندی مل50،جے سوریااورکپوگدرا10,10رنزبناکرنمایاں رہے ،سری لنکاکے 5کھلاڑی ڈیل فیگرمیں داخل نہ ہوسکے ،متحدہ عرب امارات کے امجدجاویدنے 4اوورزمیں25رنزدیکر3،محمدنویدنے4اورمحمدشہزاد نے3اوورزمیں27,27رنزدیکر2,2جبکہ روحان نے 1کھلاڑی کوآؤٹ کیا،130رنزکے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم شروع سے ہی دباؤمیں آگئی اورصرف16رنزپراس کی 4وکٹیں گرگئیں جس کے بعدشیمان انورنے تھوڑی سی مزاحمت کی تاہم 38کے مجموعی سکورپروہ تیرہ رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ،پٹیل اورامجدجاویدنے سکورمیں اضافہ کیا،85پرمتحدہ عرب امارات کی ساتویں وکٹ گرگئی جب پٹیل 37رنزبناکرملنگاکاشکاربنے ،امجدجاوید13رنزبناکرکلاسیکٹرکی بال پرکیچ ہوئے ،محمدنویدنے 10رنزبنائے ،متحدہ عرب امارات کی ٹیم 20اوورزمیں9وکٹوں پر115رنزبناسکی ،سری لنکاکے ملنگانے 4کلاسیکرانے 3اورمیراتھ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :