سیالکوٹ،خاتون سمیت 5مسلح افرادکاڈاکٹرپرشدیدجسمانی تشدد،مارمارکرلہولہان اورکلینک توڑدیا

جمعرات 25 فروری 2016 23:00

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) تحصیل سیالکوٹ کے گاؤں ڈھلے والی میں گزشتہ روز ایک خاتون سمیت5مسلح افراد کا ڈاکٹر پر حملہ بدترین تشدد کر کے لہولہان اور کلینک توڑ پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ ڈھلے والی میں واقع ہڈی جوڑ ابتدائی طبی امداد سینٹر کا ڈاکٹر نوید احمد اپنے کلینک میں موجو د تھا کہ ایک خاتون اور 4مسلح افراد کلینک میں آئے اور ڈاکٹر نوید احمد کی پٹائیشروع کردی۔

ملزمان نے ڈاکٹر نوید احمد کو مار مار کر لہولہان کردیا جس سے ڈاکٹر نوید احمد کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اس وقت مسلح افرادڈاکٹر نوید احمد کو غلیظ گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ اہل علاقہ کی مداخلت نے ڈاکٹر اور حملہ آوروں کے درمیان بیچ بچاؤ کر ایا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نوید احمد کو شدید زخمی حالت میں کوٹلی لوہاراں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جہاں پر ڈاکٹر نوید احمد ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او محمد خان نفری کے ہمراہ فورا ً موقع پر پہنچ گے۔ پولیس کو دیکھ کر مسلح افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شوکت کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شرو ع کردی ہے۔