سیالکوٹ،تعلیمی اداروں میں ناخوشگواراورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں فل ڈریس آزمائشی مشق کاانعقاد

جمعرات 25 فروری 2016 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) کسی بھی ناخوشگوار اور ہنگامی صورتحال سے موئثر طور پر نمٹنے کیلئے آج گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ایک فل ڈریس آزمائشی مشق کی گئی جس میں پنجاب پولیس، تنظیم شہری دفاع، ریسکیو1122اور فائر بریگیڈ نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی ، ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ مقصود لون ،ڈی او ایمرجنیسی سیالکوٹ کمال عابد نے آزمائشی میں حصہ لیا ۔

گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے سیکیورٹی انچارج کرنل (ر) سید قمر شہزاد گیلانی نے بتایا کہ یونیورسٹی میں آزمائشی مشق کرنے کا مقصد طالبات اور سٹاف کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے تربیت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی ریہرسل میں طالبات اور سٹاف سے گرم جوشی سے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :