سیالکوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب تین مرلہ ہاؤسنگ سکیم

1259پلاٹوں کیلئے درخواست فارم 15مارچ سے 15اپریل تک جاری کئے جائیں گے

جمعرات 25 فروری 2016 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی تین مرلہ ہاؤسنگ اسکیم پسرور کے1259پلاٹوں کیلئے درخواست فارم 15مارچ سے 15اپریل تک جاری کئے جائیں گے ۔ا سکرونٹی کے بعد میرٹ پر پورا اترنے والے درخواست گذاروں کوبذریعہ قرعہ اندازی پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے ‘ پالیسی کے مطابق غریب، نادار، مستحق افراد کے علاوہ پاک فوج، پولیس اور گورنمنٹ کے ایسے ملازمین جو دوران ڈیوٹی معذوری کا شکار ہونے والوں اور ان کے لواحقین کا کوٹہ مقرر کردیا گیا۔

یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد افضل، اسسٹنٹ کمشنر پسرور توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ راؤ سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی گوجرانوالہ رحیل اختر، ٹی ایم او ڈسکہ عبدالحمید قاسم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ ٹی پی آئی لاہور وحیدالدین قریشی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈی ڈی پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی گوجرانوالہ کو ہدایت کی کہ وہ ہاؤسنگ اسکیم میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کریں ۔ ڈی ڈی پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی گوجرانوالہ نے بتایا کہ پسرور میں ہاؤسنگ اسکیم میں سول ورک مکمل ہوچکا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی کیلئے گیپکو کو درخواست دی گئی ہے امید ہے جلد بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی تنصیب شروع کردی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس اسکیم کو نہ نفع اور نہ نقصان کی بنیاد پرمکمل کیا جائے گادرخواست گذار سے صرف ترقیاتی کاموں پر اخراجات کی مد میں خرچ کئے جانے والی رقم 10آسان قسطوں میں وصول کی جائے گی ۔ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل ڈسکہ میں 3مرلہ ہاوسنگ اسکیم کے قیام کیلئے موزوں اراضی کو پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے مقامی حکام کے ہمراہ ملکر موزوں اراضی کا انتخاب عمل میں لائیں تاکہ اس اراضی کو ایکوائر کرکے ترقیاتی کام کا جلد آغاز کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :