لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن

کا دو کی بجائے ایک مقدمہ چلانے کے لیے دائر درخواست خارج کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا دو کی بجائے ایک مقدمہ چلانے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو منہاج القران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ان کے 14 افراد شہید ہوئے اور انہی کے کارکنان کو مقدمہ میں ملزم بنا دیا گیا۔

قانون کے مطابق ایک ہی واقع کی دفعات اور ملزمان مشترک ہیں،جس کے دو مختلف مقدمات نہیں چلائے جا سکتے۔عدالت انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک ہی مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کرے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک واقع کے دو مقدمات کی سماعت کی جا سکتی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد دائر درخواستیں خارج کردیں۔