تقرری کے منتظر عبد المجید چشتی کو ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن تعینات کر دیا گیا

جمعرات 25 فروری 2016 22:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ایک ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیکر تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

۔تقرری کے منتظر ڈی ایس پی عبدالمجید چشتی کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ۔