ٹی20ایشیاء کپ،سری لنکا نے یو اے ای کو14رنزسے شکست دیدی
متحدہ عرب امارات 130 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بناسکی سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے،دنیش چندیمل کی نصف سنچری ملنگاکوچاروکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا
جمعرات 25 فروری 2016 22:47
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں جاری ٹی20ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ٹیم کو14رنزسے شکست دیکرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی،129رنزکے جواب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر115رنزبناسکی، سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے نصف سنچری بنائی جبکہ ملنگا کوچاروکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔
جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات(یواے ای) نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز سکور کیے ہیں۔واحدکھلاڑی چندیمل نے جم کر بیٹنگ کی انھوں نے38 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔(جاری ہے)
ان کے علاوہ دلشان نے 36 گیندوں میں 27 رنز سکور کیے۔ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے۔
متحدہ عرب امارات کو پہلی کامیابی 10 ویں اوور میں ملی جب تلکرتنے دلشان 26 گیندوں میں 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ امجد جاوید نے لی۔سری وردھنا جم کر نہ کھیل سکے اور چھ کے انفرادی سکور پر امجد جاوید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔چندیمل نے 38 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ اور اگلی ہی گیند میں امجد جاوید کی گیند پر کیچ ہو گئے۔دسون شناکاپانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔متحدہ عرب امارات کو پانچویں وکٹ اس وقت ملی جب میتھوز آٹھ رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی شیہان جیاسوریا تھے۔ وہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر گری جب چمارا کپوگیدرا کیچ آؤٹ ہوئے۔20 ویں اوور کی آخری گیند پر کلاسیکرا سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یو اے کی کی جانب سے امجد جاوید نے تین جبکہ محمد نوید اور محمد شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔130رنزکے ہدف کیلئے یواے ای بلے شروع سے ہی دباؤکاشکاررہے لنکن باؤلروں نے کسی کووکٹ پرجم کرکھیلنے کاموقع نہ دیا۔اوپنر روہن مصطفیٰ کو ملنگا نے پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا۔پہلے اوور کی آخری گیند پر ملنگا نے دوسری وکٹ لی جب انھوں نے محمد شہزاد کو بولڈ کیا۔کلاسیکرا نے چوتھے اوور میں محمد کلیم کو سات رنز پر اور محمد عثمان کو چھ رنز پر آؤٹ کیا۔شائمان انور13 رنز بنا سکے اور ان کو ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔ثقلین حیدر بھی صرف ایک رن بنا سکے۔47کے مجموعے پرچھ وکٹیں گرنے کے بعدایس پی پٹیل نے کچھ مزاحمت کی لیکن ملنگا نے اسے اپنی گیندپرکیچ آؤٹ کردیاپٹیل37رنزبناکرنمایاں رہے،امجدجاوید13رنزبناسکے جبکہ یو اے ای کے نویں آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی محمدنویددس رنزبناسکے۔یواے ای کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصا ن پر115رنزبناسکی اور سری لنکانے یہ میچ14رنزسے جیت کرٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔لنکن باؤلرو ں کی طرف سے ملنگانے چار،کولاسیکرا نے تین اورہیراتھ نے دووکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.