لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات،اْمیدواروں کی سر گر میاں آخری مرحلہ میں داخل

کل لاہور ہائیکورٹ بارکی تاریخ میں پہلی بار مکمل پولنگ بائیو میٹرک سسٹم پر ہو گی۔انتخابات میں چار نشستوں کے لئے پندرہ امیدوار میدان میں صدر کے عہدے پر عا صمہ جہا نگیر گروپ کے محمد رمضان چوہدری اورحامد خان گروپ کے رانا ضیاء عبد الرحمن کے درمیان ون ٹو ون کا نٹے دار مقابلہ کا امکان

جمعرات 25 فروری 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کل بروز ہفتہ منعقد ہونے والے سا لانہ انتخابات میں اْمیدواروں کی سر گر میاں آخری مر حلہ میں داخل ہو گئیں کل بروز ہفتہ لاہور ہائیکورٹ بارکی تاریخ میں پہلی بار مکمل پولنگ بائیومیٹرک سسٹم پر ہو گی۔انتخابات میں چار نشستوں کے لئے پندرہ امیدوار میدان میں ہیں۔

صدر کے عہدے پر عا صمہ جہا نگیر گروپ کے محمد رمضان چوہدری اورحامد خان گروپ کے رانا ضیاء عبد الرحمن کے درمیان ون ٹو ون کا نٹے دار مقابلہ کا امکان ہے۔جبکہ نائب صدرکے اب تک میدان میں اْترنے والے امیدواروں میں سردار طاہر شہباز خان ،چوہدری محمد سلیم ،راشد لو دھی،میاں وسیم احمد اور ایم آر اعوان شامل ہیں سیکرٹری کے عہدے کے لئے شر جیل عدنان شیخ ،انس غازی ،جواد اشرف اور خاتون وکیل عظمیٰ رزاق مد مقابل ہیں۔

(جاری ہے)

فنانس سیکرٹر ی کے لئے سید اسد بخاری، خاتون وکیل دیبا خان اور ذیشان عامر شامل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے سیکرٹری عہدے کے لئے شر جیل عدنان شیخ، جواد اشرف ، انس بخاری مد مقابل ہیں چیئر مین الیکشن بورڈ محمد شہزاد شوکت ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ ستائیس فروری کو صبح آٹھ بجے تا شام پانچ بجے تک ہو گی لاہور ہائیکورٹ بار میں چارپولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اس مر تبہ بار کا الیکشن صرف بائیومیٹرک سسٹم پر ہو گا۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں عا صمہ جہا نگیر گروپ کے صدارتی اْمیدوار محمد رمضان چوہدری نے کہا ہے کہ میں منتخب ہو کر’’ باہر‘‘ کی نہیں’’ بار‘‘ کی سیاست کرونگا بار کے وکلاء کو ساتھ لیکر چلوں گا انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے بڑی تمام سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی سمیت تحریک انصاف کے وکلاء کی حمایت حاصل ہے۔

حامد خان گروپ کے صدارتی اْمیدوار رانا ضیاء عبد الرحمن نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات پیدا کروں گا۔ سینئر و جونیئر وکلاء کے درمیان رابطے کا پل کا کردار ادا کرونگا۔ بار کے وکلاء کے فلاح و بہبود کے لئے اپنی توانیاں صرف کریں گے۔ بار کے الیکشن عمل میں بائیومیٹرک سسٹم پر پولنگ کے لیئئے 65 مشنیوں میں55 مشینیں نصب کر دی گئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے بار کے کل 21 ہزار414 ووٹرز ہیں جسکی وجہ سے انتخاب لڑنے والے اْمیدواروں نے پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کرنا پڑے ، جمعرات کو لاہور ہائیکورت کا احاطہ عدالت اْمیدواروں کی گہما گہمی عروج پر تھی امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز کرتے، اور ایک ایک ووٹر کے پاس جا کر ووٹ مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اْمیدواروں کی طرف سے رات تک وکلاء چیمبروں اور وکلاء سے انکے گھروں میں ملاقاتوں کا سلسلہ جارہی رہا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن2016 ء میں مختلف سیاسی جماعتیں اوربرادریاں اور وکلاء گروپ متحرک ہیں ، بار الیکشن کے عمل میں ماضی کی طرح اس بار بھی آرائیں برادری اور راجپوت برادری سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :