سجاول،بجلی کا مصنوعی بحران جاری ،حیسکو کی بقایاوصولی مہم بھی جاری

جمعرات 25 فروری 2016 22:41

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) سجاول میں بجلی کا مصنوعی بحران جاری ہے جبکہ حیسکو کی جانب سے بقایاوصولی مہم بھی جاری ہے، سجاول میں اضافی بجلی لوڈشیڈنگ کا بارہ گھنٹے سے زائد کی جارہی ہے ،جس سے کاروبار متاثر ہے ،حیسکو عملے نے بقایاجات کے بہانے میٹر والے صارفین کے خلاف آپر یشن کرکے متعدد صارفین کے تار اتار دئے ہیں اور کئی علاقوں میں مکمل طور پر بجلی بند کردی ہے ،جس سے کنڈوں کے کاروبار میں مزید اضافہ ہوگیاہے ،سجاول گرڈ اسٹیشن سے متصل میرپوربٹھورو، دڑو، بیلو اور چھریٹانی کے علاقوں میں کنڈے کا استعمال شروع کردیاگیاہے ،تاہم کاروائی صرف میٹروالی بقایاجات کے خلاف جاری ہے ،

متعلقہ عنوان :