کراچی ،پانی کی فراہمی اور حب ڈیم سے پانی کی معطلی سے متاثرہ علاقوں میں ممکنہ قلت آب دور کرنے کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ کے اہم اقدامات

شہر کے 3 اہم ہائیڈرنٹس بند کردیئے گئے، دیگر کے اوقات کار میں کمی ،مین لائنوں سے پانی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

جمعرات 25 فروری 2016 22:41

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) صوبائی وزیربلدیات کی ہدایت پر کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے اور موسم گرما خصوصاً حب ڈیم سے پانی کی معطلی سے متاثرہ علاقوں میں ممکنہ قلت آب دور کرنے کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ کے اہم اقدامات ،شہر کے 3 اہم ہائیڈرنٹس( ملا حسین ہائیڈرنٹ، این ای کے بروہی ہائیڈرنٹ اور نارتھ ایسٹ کراچی سے ملحقہ این ایل سی ہائیڈرنٹ) بند کردیئے گئے،دیگر ہائیڈرنٹس کے اوقات کار میں کمی کرکے واٹربورڈ کی مین لائنوں سے ناجائزکنکشن لے کر پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا احکامات جاری کردیئے گئے ،ایم ڈی کے احکامات پر ان علاقوں کے مکینوں کا اظہار تشکر و تسلی ،تفصیلات کے مطابق حب ڈیم سے شہر کے اہم علاقوں اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ ، سرجانی ٹاؤن ،بفر زون اور نارتھ کراچی سمیت دیگر میں پانی کی فراہمی معطل ہونے اور موسم گرما میں شہر میں پانی کی منصفانہ اور مساویانہ مسلسل تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کو اہم ہدایات دی تھیں جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر کے حب ڈیم سے پانی حاصل کرنے والے تین اہم ہائیڈرنٹس ملا حسین ہائیڈرنٹ، این ای کے بروہی ہائیڈرنٹ اور نارتھ ایسٹ کراچی سے ملحقہ این ایل سی ہائیڈرنٹ کو فوری طورپر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ان احکامات پر واٹربورڈ کے عملے نے فوری کارروائی کی اور مذکورہ بالا ہائیڈرنٹس بند کردیئے ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے ہائیڈرنٹس کی تعداد میں کمی کردی ہے جو اب 12رہ گئی ہے ،اس کے علاوہ ایم ڈی واٹربورڈ نے مزید اقدامات کرتے ہوئے چلنے والے ان ہائیڈرنٹس کے اوقات کار میں بھی واضح کمی کردی ہے جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ (10ملین گیلن پانی ) ہوگا ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حب ڈیم سے مختلف علاقوں کو پانی فراہم کرنے والی مین لائنوں کا معائنہ کریں اگران لائنوں سے شگاف لگا کر پانی چوری کیا جارہا ہے تو وہ فوری طور پر اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ واٹربورڈ کا عملہ رات کے اوقات میں بھی والوو آپریشن کی کڑی نگرانی کرے اور شہر کے کونے کونے تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو پابند کیا کہ وہ ان تمام ہدایات پر فوری عملدرآمد کے بعد باقاعدہ رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں،واضح رہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور حب ڈیم سے پانی کی فراہمی معطل ہونے سے متاثر ہونے والے علاقوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی بہتر رہے گی ۔

#

متعلقہ عنوان :