نیلم جہلم منصوبہ کومزید تاخیر کئے جلد از جلد مکمل کیا جائے ،عرفان اقبال شیخ

منصوبہ جولائی 2017 تک مکمل ہونا انڈسٹری کیلئے خوش آئند ہے،چیئرمین پیاف

جمعرات 25 فروری 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ (پیاف) نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جولائی 2017 تک مکمل ہونے کو انڈسٹری کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے، واپڈا ذرائع کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس منصوبے سے 969 میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہو گی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی کافی حد تک کم ہو جائیگی َ انہوں نے کہا یہ منصوبہ2016 میں مکمل ہونا تھامگر ا نتطامیہ کی عدم توجہ، کوئلے اور دیگر حکومتی پالیسیوں سے منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا ہے،اس منصوبہ کی لاگت میں 320ارب کا اضافہ ہو گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی جائے تاکہ صنعتوں کو تر جیحی بنیادوں پر بجلی گیس فراہم کی جا سکے۔ اگر صنعت چلے گی تو روزگارکے مواقع پیدا ہوتے رہیں گے ،عام آدمی کوریلیف ملے گا تو ملک کے حالات میں سکون اور اطمینان پیدا ہو گا۔