لاہور، عدالت عالیہ کے سابق جج عبد الغفور خان لودھی کی رسم قل آج جبکہ جسٹس (ر) امیر عالم خان(مرحوم)کی رسم چہلم کل ہوگی

جمعرات 25 فروری 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) عدالت عالیہ کے سابق جج عبد الغفور خان لودھی کی رسم قل آج جبکہ جسٹس (ر)امیر عالم خان(مرحوم)کی رسم چہلم اتوار کو ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس عبدالغفور خان لودھی جو گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قرآن خوانی آج بروز جمعہ بوقت02:30 بجے انکی رہائش گاہ محلہ عام خاص ملتانی گیٹ، بہاولپور میں شروع ہوگی ،دعا سہ پہر چار بجے ہوگی۔

جبکہ سابق جسٹس امیر عالم خان(مرحوم)کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و رسم چہلم کا اہتمام مورخہ 28 فروری بروز اتوار کیا گیا ہے، قرآن خوانی دوپہردو بجے 45-P ماڈل ٹان ایکسٹینشن عقب پیس شاپنگ مال ماڈل ٹان لنک روڈ، لاہورمیں شروع ہوگی، مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا چا ر بجے سہ پہرہوگی۔

متعلقہ عنوان :