ڈی ایچ اے پبلک پا رک میں منعقدہ رنگا نگ تقریب میں65ویں پاکستان فلاور شو2016ء کا افتتاح

جمعرات 25 فروری 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) ڈی ایچ اے پبلک پا رک میں منعقدہ رنگا نگ تقریب میں65ویں پاکستان فلاور شو2016ء کا افتتاح ہوا سالانہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد ہار ٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان(HSP)نے ڈیفنس ہا ؤسنگ اتھارٹی اور کنٹو نمنٹ بورڈ کلفٹن کے اشتراک سے کیا تھا اس سال پھولوں کی سالانہ نمائش کو ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے بانی صدر مرحوم اے کے خان کو اخراج عقیدت پیش کر نے کیلئے انکے نام سے منسوب کیا گیاتھا تقریب میں خوبصورت مو سمی پھول ایک قوس وقزح کا ،منظرپیش کررہے تھے جبکہ نیول بینڈکی دلکش دھنوں نے فلاور شوکی رعنائیوں کو دوبالا کر دیا تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر5کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کو ر کمانڈر نے کہا کہ پھول فطری حسن کا عکاسی ہو تے ہیں اور انسانی دل و دماغ کو تر وتازہ و شاداب کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ رنگ بر نگے مہکتے پھول زندگی کو بھرپور اور پرمسرت بناتے ہیں انہوں نے کہاکہ با غبانی کا شوق اور پھولوں سے محبت معا شرے میں صحت مند اور مثبت رحجانات کے فروغ میں کلیدی کرداراداکرتاہے اس ضمن میں انہوں نے ہارٹیکلچرسوسائٹی آف پاکستا ن کی کراچی کو سرسبز اور خو بصورت بنانے کی کا شوں کو سراہا ایڈ منسٹر یٹرڈی ایچ اے بر یگیڈیرز بیر احمد بھی تقریب میں شریک تھے انہوں نے تمام شرکاء کی پر خلوص کا شوں کو سراہا اور کہا کہ ڈی ایچ اے ایک خوبصوت ،فعال اور متحرک ما حول زندگی فراہم کر نے کیلئے مسلسل کوشاں ہے اور معاشرے میں مثبت اور تخلیق ر حجانات کی حامل سر گرمیوں کی بھر پور پذیرائی کر ے گا اس موقع پر مختلف کیٹگریز میں جتنے پر متعدداداروں اور افراد کو انعامات دیے گئے ڈی ایچ اے نے مجمو عی طورپر فلا ور شوکی پہلی پو زیشن حاصل کر نے کا اعزاز حاصل کیا اور عبد الستار پیر زادہ چیمپئین شپ ٹر افی حاصل کی ڈی ایچ اے گذریRoundaboutنے خوبصورت سپارٹ کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی بڑے سرکاری بنگلوں میں فلیگ اسٹاف ہا ؤس چھوٹے سرکاری بنگلوں میں ایڈ منسٹر یٹرڈی ایچ اے ہاؤس کلب گارڈن بڑے میں سندھ کلب مسجد گارڈن میں ڈی ایچ اے مسجد طو بیٰ کو اپنی اپنی کیٹگیز ی میں پیلا انعام ملا ڈیفنس اتھا رٹی زمز پارک کو بڑے پا رکوں کی کیٹگری میں بہترین پارک قرار دیا گیاآخر میں مہمان خصوصی نے جتنے والے اداروں اور افراد میں انعاما ت تقسیم کیے گئے انہوں نے پھولوں کی نمائش میں لگا ئے گئے اسٹالز کا معا ئنہ بھی کیا یہ خوبصورت نما ئش عام پبلک کیلئے اتوار تک جاری رہے گی ۔

#

متعلقہ عنوان :